بلدیاتی الیکشن میں ناقص کارکردگی پر شفقت محمود مستعفی

بلدیاتی الیکشن میں ناقص کارکردگی پر شفقت محمود مستعفیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر لاہور کے آرگنائزر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان پر ضمنی انتخاب میں علیم خان کی مہم میں حصہ نہ لینے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ انچارج کی حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں اچھی کارکردگی ان کی ذمہ داری تھی انہوں نے پوری کوشش کی لیکن کارکردگی بہتر نہیں رہی شفقت محمود نے کہا کہ یہ ان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کریں۔

شفقت محمود جو سابق بیورو کریٹ اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے اس دھڑے میں شامل ہیں جو جہا نگیر ترین ،چودھری سرور اور علیم خان کے خلاف ہے جبکہ شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق کے وہ قریب تصور کئے جاتے ہیں اور یہی ان کی پارٹی میں حد سے زیادہ تنہائی کا باعث بنی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے شفقت محمود کا ذمہ داری قبول کرکے استعفیٰ دینا احسن قدم ہے تاہم بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد پارٹی قیادت کوتحریک انصاف کی تنظیم نو کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s