سندھ پر تشدد انتخابات کے بعد کئی گھروں میں صف ماتم، 12 افراد جاں بحق، ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

سندھ پر تشدد انتخابات کے بعد کئی گھروں میں صف ماتم، 12 افراد جاں بحق، ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتالخیرپور کے علاقے رانی پور میں جونیجو پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں بڑا تصادم ہوا ،دونوں جانب سے مورچہ بند ہو کر فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے

سندھ کا بلدیاتی معرکہ خیر پور کے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، فنکشنل لیگ کی اپیل پر ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا، گیارہ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ایک گھنٹے بعد ادا کی جائے گی۔
خیرپور کے علاقے رانی پور میں جونیجو پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں بڑا تصادم ہوا ۔ دونوں جانب سے مورچہ بند ہو کر فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اس سے پہلے خیرپور کے کوٹ ڈی جی پولنگ اسٹیشن رحیم بخش وسان میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔ فائرنگ سے فنکشنل لیگ کا ایک ورکر جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ۔
پولیس نے لاٹھی چارج کر کے مشتعل افراد کو منتشر کیا اور رینجرز کو طلب کر لیا۔ خیرپور میں ہری میروا کے علاقے گوٹھ مینگو فقیر میں فائرنگ کے تبادلے میں 10 افراد زخمی ہو گئے جس پر پولنگ روکنا پڑی ۔خیرپور کے وارڈ نمبر 26 میں بھی پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے حامی الجھ پڑے ۔ پہلے لاٹھیاں اور کرسیاں چلیں پھر ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں ۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرنے کے بعد فنکشنل لیگ کے امیدوار کو حراست میں لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی شہر میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے۔ صورت حال پر قابوپانے کے لیے رینجرز کے ساتھ فوج بھی طلب کر لی گئی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s