مستونگ ریلوے ٹریک پر دھماکا، 4افراد ہلاک

مستونگ ریلوے ٹریک پر دھماکا، 4افراد ہلاک: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور10 زخمی ہوئے۔

ریلوے ٹریک پر دھماکا مستونگ کے علاقے دشت میں ہوا۔
دھماکے کے وقت کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی، دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی کو نقصان پہنچا۔

جعفر ایکسپریس کے زخمیوں کو کوئٹہ کے بولان میڈیکل اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری متاثرہ مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دھماکا خیز مواد پٹڑی پر نصب کیا گیا تھا ، فوری طور پر کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ اسی طرح پٹڑی پر دھماکا خیز مواد نصب کرکے جعفر ایکسپریس کو پہلے بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے بلوچستان میں شورش جاری ہے جس میں سرکاری اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s