ووٹ نہ دینے کی سزا، ن لیگی رہنماء کا خاتون پر تشددوہاڑی میں بلدیاتی انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر ن لیگ کے وائس چیئرمین نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مار مار کر لہو لہان کردیا، دانت بھی توڑ دیئے، رضیہ بی بی کا الزام ہے کہ محمد افضل نے گھر میں گھس کر مار پیٹ کی۔

مسلم لیگ ن کے وائس چیئرمین کے امیدوار محمد افضل نے انتخابات میں کامیابی ملتے ہی غنڈہ گردی کی انتہاء کردی، وہاڑی کے علاقے میں خاتون کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مکے مار کر رضیہ بی بی کے دانت توڑ ڈالے۔

رضیہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ محمد افضل نے گھر میں گھس کر مار پیٹ کی، دیگر گھر والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی، تاہم پولیس نے اب تک حکمران جماعت کے رہنماء کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔