حکومت نے چیرمین پی سی بی شہریارخان کے بلااجازت دورہ بھارت کا نوٹس لے لیا

حکومت نے چیرمین پی سی بی شہریارخان کے بلااجازت دورہ بھارت کا نوٹس لے لیاوفاقی حکومت نے چیرمین پی سی بی شہریار خان کے بلا اجازت بھارت جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی سے رپورٹ طلب کرلی۔
وفاقی حکومت نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کے بلا اجازت بھارت جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو خط لکھا گیا ہے جس میں پی سی بی سے شہریار خان کے دورے کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعات اور ان کے حکومت کی اجازت کے بغیر بھارت جانے سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پی سی بی بھارت سے کسی بھی قسم کے معاملات حکومت کے علم میں لائے بغیر طے نہ کرے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کسی رابطے کی صورت میں پہلے حکومت کو آگاہ کیا جائے جب کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کا کہنا ہےکہ پی سی بی کو بین الاقوامی مذاکرات کے بارے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ چیرمین پی سی بی شہر یار خان پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے گزشتہ ماہ بھارت گئے تھے جہاں 19 اکتوبر کو بی سی سی آئی حکام سے ملاقات کے موقع پر شیوسینا کے غنڈوں نے وہاں گھس کر انہیں دھمکیاں دیں اور بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s