پاکستانی لڑکے کے عشق میں گرفتارچینی لڑکی مظفر گڑھ پہنچ گئی

پاکستانی لڑکے کے عشق میں گرفتارچینی لڑکی مظفر گڑھ پہنچ گئیپاکستانی لڑکے کے عشق میں گرفتارچینی لڑکی مظفر گڑھ پہنچ گئی ۔ ڈولی کی ڈولی تو نہ اٹھی، اسے اسلام آباد واپس بھیج دیا گیا لیکن ڈولی بڑی پکی ہے، پھر مظفر گڑھ آ گئی ۔

چین کی ڈولی کوعلی پور میں محمد امین کی تلاش ہے۔پاکستانی امین کی محبت میں گرفتار چینی لڑکی ڈولی کو پولیس نے دو بار مظفر گڑھ سے اسلام آباد منتقل کیا ، اور اب پولیس نے خود تحصیل علی پور میں امین کی تلاش شروع کردی ہے ۔

دونوں کی محبت چین کے میڈیکل کالج میں پروان چڑھی جہاں امین تعلیم حاصل کرنے گیا تھا ،امین چین سے واپس آیا یا نہیں ، پراس کی محبت ڈولی کو چین سے یہاں لے آئی۔

ڈولی نے امین کو علی پور میں گلی گلی ڈھونڈا ،لوگوں سے اس کا پتا پوچھا ،پر کامیابی نہ ملی ، ڈولی کو امین تو نہ ملا ، پر اس تلاش کی خبر علی پور کی پولیس کو ضرور ہو گئی جنہوں نے غیر ملکی ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسے پولیس اسٹیشن اور بعد میں اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے منتقل کیا ۔

پر ڈولی کے بے قرار دل کو قرار نہ آیااور امین کی تلاش اسے واپس علی پور لے آئی،پولیس نے اسے دوبارہ امین کو تلاش کرتے دیکھا تو واپس اسلام آباد منتقل کردیا اور اب پولیس نے خود علی پور میں امین کی تلاش شروع کردی ہےتاکہ چین کی ڈولی کی لوا سٹوری کی ہیپی اینڈنگ ہوسکے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s