ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش، مہلت میں ایک ماہ کی توسیع

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش، مہلت میں ایک ماہ کی توسیع : کراچی کے ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے باہر ہزاروں شہری امڈ آئے، لائسنس نہ ہونے پر پکڑ دھکڑ کرنیوالے اہل کاروں نے لائسنس بنوانے والوں پر اپنے دروازے بند کردیئے، ناظم آباد کے لائسنس دفتر میں ہجوم بے قابو ہوگیا، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، پولیس نے لاٹھیاں گھمادیں۔ وزیر داخلہ اور چیف سیکریٹری سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں پر لاٹھی چارج کو ناقابل برداشت قرار دے دیا، لائسنس مہم میں ایک ماہ کی توسیع بھی کردی۔

شہر کا شہر امڈ آیا، دیواریں پھلانگیں، دروازے کھول اور کھڑکی توڑ، گھستا چلا جائے، جس کا لگے ہے زور۔ یہ مناظر کسی سنیما یا مفت راشن کے مرکز کے نہیں، بلکہ یہ تو ہے کراچی میں ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس کا مرکز جہاں شہریوں کا جم غفیر ہے۔

بڑی تعداد میں لوگ لائنس برانچ پہنچے تو فارم بھی ختم ہوگئے، جبکہ شہریوں نے بلیک میں فارم بکنے کی بھی شکایت کی۔ ایک موقع پر حالات کنٹرول سے باہر ہوتا دیکھ کر پولیس اہلکاروں نے عوام پر ڈنڈے برسادیئے۔

کلفٹن برانچ پر بھی پہنچا شہر کا شہر پہنچا ہوا ہے، ٹریفک پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس والوں کی گردن پکڑی تو ہزاروں افراد کورنگی لائنس آفس لائسنس بنوانے پہنچ گئے۔

شہریوں کا یہ جوش دیکھ کر ٹریفک اہل کاروں کے ہوش اڑ گئے تو لائسنس آفس کے دروازے بند کردیئے۔

شہری بھی عجب عذاب کا شکار ہیں، لائسنس کے بغیر سڑکوں پر گاڑی دوڑائیں تو پولیس پکڑے اور لائسنس بنوانے آئیں تو پولیس بھاگے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s