کراچی آپریشن اگلے مرحلے میں داخلشہر میں امن کی بحالی اور مجرموں کی سرکوبی کیلئے کراچی آپریشن اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا، سیکیورٹی اہلکاروں، وکلاء اور گواہوں پر حملوں میں ملوث ملزمان رینجرز کا ہدف ہوں گے۔

دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا، کراچی آپریشن کا نیا مرحلہ شروع ہوگیا، قانون کے رکھوالوں کو نشانہ بنانے والے اب رینجرز کے نشانے پر ہوں گے۔

پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے ترجمان رینجرز نے کہا کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں پولیس، گواہوں اور وکلاء پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے گا جبکہ پولیس، وکلاء اور گواہوں پر حملوں میں ملوث ملزمان اور اجرتی قاتلوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ترجمان رینجرز نے کہا کہ عوام جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں تاہم شہری بذریعہ ایس ایم ایس اور ای میل اطلاع بھی دے سکتے ہیں۔

واضع رہے کہ اب تک کی کارروائیوں پر سندھ کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے