ریحام کو شادی پر کتاب کے عوض لاکھوں پاؤنڈز کی پیش کش

ریحام کو شادی پر کتاب کے عوض لاکھوں پاؤنڈز کی پیش کش برطانوی نشریاتی ادارہ ریحام خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے اور انٹرویو دینے پر اصرار کر رہا ہے جس کے عوض انھیں لاکھوں پاؤنڈ دینے کی پیش کش بھی کر دی گئی ہے۔
برطانوی پبلشنگ اور میڈیا ہاؤسز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی کے راز کھولنے کے لئے مسلسل رابطے کئے جارہے ہیں، انھیں عمران خان سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویوز کے لئے لاکھوں پاؤنڈز کی پیشکش کی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان سے طلاق کے بعد ٹیلی فونک گفتگو بھی کی ہے جس میں دونوں نےعلیحدگی کے بعد مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
واضع رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں نے 30 اکتوبر کو اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s