شاہ رخ خان کے متعلق حیران کن حقائقپنی پچاسویں سالگرہ منانے والے بالی وڈ سٹار شاہ رخ خان کے متعلق دس تلکہ خیز انکشافات منظر عام پر آ گئے۔

بالی وڈ کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والے کنگ خان شاہ رخ خان کے متعلق دس حیران کن باتیں جن سے لوگ آگاہ نہیں تھے۔

بالی وڈ کے مہنگے ترین اداکار شاہ رخ کو اپنی فلم ” کبھی ہاں کبھی نہ ” کے لیے صرف 25 ہزار روپے ملے جس کے ٹکٹ بھی سینما گھر کے باہر انھوں نے خود فروخت کیے۔

شاہ رخ خان کی پہلی کمائی صرف 50 روپے تھی جو انہیں گلوکار پنکج اداس کے ایک شو میں کام کے دوران ملی۔
کنگ خان بھارتی دارالحکومت دہلی کے دریا گنج علاقے میں ایک ریستوران بھی چلایا کرتے تھے۔

شاہ رخ کے والد نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں بھی حصہ لیا ، بہت سے کاروبار کیے جن میں چائے کی دکان بھی شامل تھی۔
پندرہ برس کی عمر میں شاہ رخ کے والد اور 25 برس کی عمر میں والدہ انتقال کر گئی جس کے بعد فلموں میں آئے۔

بچپن میں شاہ رخ کا نام عبدالرحمن رکھا گیا تھا جس کو بعد میں ان کے والد نے تبدیل کر دیا۔

شاہ رخ نے بالی وڈ میں قدم رکھتے ہی یکے بعد دیگر پانچ فلمیں سائن کی تھیں۔شاہ رخ خان توہم پرست بھی ہیں ، ان کی گاڑیوں اور موبائل نمبرز میں 555 نمایاں ہے۔