ناران اور کاغان میں شدید برفباری کے بعد سیاحوں کے داخلے پر پابندی

ناران اور کاغان میں شدید برفباری کے بعد سیاحوں کے داخلے پر پابندیضلعی انتظامیہ نے بارش اور برفباری کے بعد سیاحتی مقام ناران اور کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔
مانسہرہ اوراس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ ناران اور کاغان میں برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ چترال اور گرد و نواح میں بھی موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور زلزلے کے دوران گھروں سے محروم ہونے والے درجنوں خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
چترال میں آج صبح شدید برفباری کے بعد راستے بند ہونے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ لواری ٹنل میں گاڑیوں کے پھنسنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ گلگت بلتسنان کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s