کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک، 2 زخمی

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک، 2 زخمیشہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان ہلاک جب کہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی فاروق اعوان پولیس اہلکاروں نے کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں انتہائی مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارووائی کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔
دوسری جانب بریگیڈ کے علاقے میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے دو ڈاکوؤں کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کی شناخت قیصر عرف کالا اور رضوان عرف پپو کے نام سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s