ہندو انتہاپسندوں نے شاہ رخ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیدیا‘ بھارت چھوڑنے کی دھمکی

ہندو انتہاپسندوں نے شاہ رخ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دیدیا‘ بھارت چھوڑنے کی دھمکیبالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئے۔ بھارت میں شدید مذہبی عدم برداشت کی بات کرنے پر ہندو انتہا پسندوں کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے کر بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان نے اپنی پچاسویں سالگرہ پر ایک انٹرویو میں بھارت میں شدید مذہبی عدم برداشت کی نشاندہی کی اور مذہبی عدم برداشت پر ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں اور سائنس دانوں کو سراہا۔ شاہ رخ خان نے خود ایوارڈ واپسی کا اعلان نہ کیا لیکن اشارہ دیا کہ ضرورت پڑنے پر وہ پدما ایوارڈ واپس کر سکتے ہیں۔

وشوا ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی پراچی نے کہا کہ شاہ رخ خان پاکستان کے ایجنٹ ہیں اور انہیں بھارت چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے۔ سادھوی پراچی نے مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ واپسی کی بات کرکے شاہ رخ خان غداری کے مرتکب ہوئے ہیں‘ شاہ رخ کو اس کی سزا ملنی چاہئے۔

اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان وشوا ہندو پریشد کے تعصب کا نشانہ بن چکے ہیں۔ وشوا ہندو پریشد نے مطالبہ کیا تھا کہ شاہ رخ خان‘ عامر خان اور سلمان خان کو بالی وڈ فلموں میں کام نہ دیا جائے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s