پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کا تحفظ کرے گا آرمی چیفآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں۔ کہتے ہیں پاکستان سعودی عرب کی سالمیت کا تحفظ کرے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور دیگر حکام سے ملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےاہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاکستان حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سالمیت کا تحفظ بھی کرے گا۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب کیلئے پاکستان اور افواج پاکستان دونوں ہی اہم ہیں ۔ پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو دفاع میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔