ہمارے بولرز کے متنازع ایکشن سے پردہ کیوں اٹھایا، بھارتی میڈیا سعید اجمل کے سچ پر سیخ پا

ہمارے بولرز کے متنازع ایکشن سے پردہ کیوں اٹھایا، بھارتی میڈیا سعید اجمل کے سچ پر سیخ پا جادوگر سپنر سعید اجمل کے سچ پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی۔ ہربھجن سنگھ اور ایشوین کے متنازع بولنگ ایکشن سے پردہ اٹھانے پر سیخ پا ہو گیا۔ انکشافات پر الزام تراشی کا نیا سلسلہ شروع کر دیا۔
قومی جادوگر سپنر سعید اجمل نے سچی اور کھری باتیں کیں جو بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوئیں۔ سعید اجمل نے آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی آف سپن آرٹ کی تباہی کر رہی ہے۔ قومی آف سپنر نے ہربھجن سنگھ سمیت دیگر بھارتی بولرز کو کھلی چھٹی دینے پر کرکٹ حکام پر انگلی بھی اٹھائی۔ اس پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہو گیا اور ہربھجن سنگھ کی حمایت کرنے کود پڑا۔ بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی دبے لفظوں میں ہربھجن سمیت غیر قانونی بولنگ کرنے والے بولرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

واضع رہے کہ انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا تھا کہ کوئی پاکستانی بولر پرفارم کرے تو اسے پابندی کا شکار کر دیا جاتا ہے۔ زمبابوے کے خلاف بلال آصف کوئی آؤٹ نہ کرے تو کسی کو کوئی تکلیف نہیں لیکن پانچ شکار کر لے تو بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا جاتا ہے۔
جادو گر اسپنر نے دعویٰ کیا کہ بھارتی بولر ہربھجن سنگھ کا بولنگ ایکشن چیک کیا جائے تو 15 ڈگری سے زائد ہی ہوگا بلکہ یہاں تک یقین سے کہہ دیا کہ ایشوین بھی غیر قانونی بولنگ کرتے ہیں لیکن ہربھجن تو سیدھا آنکھوں میں دھول جھونکتے ہیں۔ بس آئی سی سی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اپنے انٹرویو میں سعید اجمل نے پی سی بی پر بھی شکوہ کیا کہ جس نے آئی سی سی میں ان کے میڈیکل پرابلم کا کیس نہیں لڑا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s