راجستھان حکومت کا عصمت چغتائی کی نظمیں نصاب سے نکالنے کا فیصلہ

راجستھان حکومت کا عصمت چغتائی کی نظمیں نصاب سے نکالنے کا فیصلہبھارت میں ایک بار پھر ہندو انتہاپسندی کا جن سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ اس بار انتہاپسندی کا نشانہ تعلیمی نصاب بننے جارہا ہے ۔راجستھان کی حکومت نے عصمت چغتائی اور صفدر ہاشمی کی کہانیاں ،نظمیں اسکول کے نصاب سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

راجستھان کی حکومت نے رواداری کا پیغام پھیلانے کے بجائے انتہاپسندی کو فروغ دینے کی ٹھان لی۔سرکاری اسکولوں کے نصاب میں شامل مسلمانوں سے متعلق واقعات نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔یہی نہیں، عصمت چغتائی ، صفدر ہاشمی کی نظمیں اور اردو زبان کی مختصر کہانیاں بھی نصاب سے نکالی جارہی ہیں۔

سرکاری اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کتابوں میں تبدیلیاں کرنے والی کمیٹی کے ارکان کہتے ہیں یہ نظمیں اور مختصر کہانیاں مسلمانوں کی ثقافت اور رواداری کا پیغام دیتی ہیں۔ اس لیے انہیں کتاب سے نکال کر مقامی اور،اہم تاریخی شخصیات کے باب نصاب میں شامل کیے جارہے ہیں۔

شعبہ تعلیم کے ماہرین نے راجستھان کی حکومت کے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے یہ نظمیں اور مختصر کہانیاں نکالنے سے معاشرے میں تقسیم اور مذہبی انتہاپسندی بڑھے گی۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s