شاہ فہد کی خفیہ شادی کا معاملہ، 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا حکم

شاہ فہد کی خفیہ شادی کا معاملہ، 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا حکمسعودی عرب کے سابق بادشاہ شاہ فہد کی سینتالیس سال پہلے کی گئی خفیہ شادی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا۔ لندن ہائی کورٹ نے شاہ فہد کی اہلیہ ہونے کی دعویدار فلسطینی نژاد جنان حارب کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ شاہ فہد کے بیٹے کو اس خاتون کو دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔
سعودی عرب کے سابق بادشاہ شاہ فہد کی بیوی ہونے کی دعویدار خاتون نے مقدمہ جیت لیا۔ فلسطینی نژاد جنان حارب نے عدالت کو بتایا تھا کہ شاہ فہد نے 1968 میں ان سے خفیہ شادی کی تھی۔ شادی کے وقت شاہ فہد سعودی عرب کے وزیرِ داخلہ تھے۔ جنان نے لندن کی عدالت میں دعوی کیا تھا کہ شاہ فہد کے انتقال سے دو سال پہلے ان کے بیٹے عبدالعزیز بن فہد سے معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق وہ تئیس ملین ڈالر اور لندن میں دو لگژری فلیٹوں کی حقدار ہیں۔

عدالت نے جنان حارب کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے سعودی شہزادے کو دو کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے رقم کی ادائیگی کے لیے شاہ فہد کے بیٹے کو چار ہفتے تک کی مہلت دی ہے۔ جنان حارب اپنی اور شاہ فہد کی شادی سے متعلق ایک کتاب بھی لکھ چکی ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s