غزہ میں ایک ماہ سے جاری اسرائیلی درندگی سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہوگئی

غزہ میں ایک ماہ سے جاری اسرائیلی درندگی سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہوگئیگزشتہ ایک ماہ سے جاری اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں فلسطینی شہدا کی تعداد 74 ہوگئی جس میں 17 بچے بھی شامل ہیں جب کہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوگئے۔
فلسطینی عوام پر اسرائیلی بربریت اور دہشت گردی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جب کہ گزشتہ ماہ سے فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک کو کچلنے کے لیے اسرائیل درندگی کے نتیجے میں متعدد معصوم بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے جاری اسرائیلی درندگی میں اب تک 17 بچوں سمیت 74 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی مغربی کنارے پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا جب کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 2 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s