چیف الیکشن کمشنر کی عمران خان کوآج ملاقات کیلئے وقت دینے سے معذرتچیف الیکشن کمشنرسردار رضا خان نے عمران خان کو آج ملاقات کے لیے وقت دینے سے معذرت کرلی۔ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ملاقات کے لیے آج صبح وقت مانگا تھا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے این اے 122کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق اپنے تحفظات بتانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سے وقت مانگا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے شواہد تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ آج سارادن مختلف میٹنگز اور کورٹ سماعت کے میں مصرورف ہونگے اس لیے عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات آج ممکن نہیں ہے۔