یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ کے کامیاب ترین بالر بن گئےقومی کرکٹ ٹیم کے تیزی سے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کر کے یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچ کھیل کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں۔ یاسر شاہ اب تک 12 ٹیسٹ میچز میں 24.17 کی اوسط سے 76 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جب کہ یاسر شاہ سے قبل کوئی بھی کرکٹر 100 برس میں یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔
یاسر شاہ نے انگلیڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 15 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس کے علاوہ یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے سب سے کم میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے ٹیسٹ بالر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ صرف 9 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا اور ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بالرز میں شامل ہو گئے۔
آسڑیلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن بھی یاسر شاہ کو دنیا کا بہترین لیگ اسپنر قرار دے چکے ہیں جب کہ عبد القادر بھی یاسر شاہ کی بہترین باؤلنگ کے معترف ہیں۔