رحیم یار خان کی جڑواں بہنوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم

رحیم یار خان کی جڑواں بہنوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکمنادرا نے اقصیٰ عاشق کا کارڈ جاری کر دیا ، دوسری بہن ازکیٰ کو کارڈ دینے سے انکار ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا
وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا ، نادرا کو رحیم یار خان کی جڑواں بہنوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں ۔
رحیم یار خان میں دو ہم شکل جڑواں بہنوں پر انوکھی ہی مشکل آن پڑی ۔ ان کا ہمشکل اور جڑواں ہونا ان کے لیے مصیبت بن گیا ۔ نادرا کے سسٹم کے لیے دونوں میں تفریق کرنا ہی دشوار ہوگیا ۔
ماڈل ٹاؤن کی رہائشی اذکیٰ اور اقصیٰ عاشق نے کالج میں داخلے کیلئے اپنا ب فارم جمع کراکے نادرا کے آفس میں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے درخواست دی ۔
نادرا نے ایک بہن اقصیٰ عاشق کا شناختی کارڈ بنادیا لیکن اس کی جڑواں بہن ازکیٰ عاشق کا شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا اور رسید پر “بلاکڈ” BLOCKED کی مہر ثبت کردی ۔ دونوں بہنوں کی آواز بنا تو وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ نادرا حکام کو ازکیٰ عاشق کا شناختی کارڈ فوری طور پر جاری کرنے کا حکم دیا ۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s