پہلی بار خواجہ سرا سب انسپکٹر تعیناتمدراس ہائیکورٹ نے تامل ناڈو حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پچیس سالہ خواجہ سرا ‘کے پریتھکا یاسینی’ سب انسپکٹر کے عہدے کیلئے موزوں امیدوار ہیں

بھارتی شہر چنائی میں پہلی بار خواجہ سرا کو سب انسپکٹر تعینات کیا جائے گا۔
مدراس ہائیکورٹ نے تامل ناڈو حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پچیس سالہ خواجہ سرا کے پریتھکا یاسینی موزوں امیدوار ہے تو اسے سب انسپکٹر کے عہدے پر رکھا جا سکتا ہے، اس سے پہلے گریجوایشن کی ڈگری رکھنے والے خواجہ سرا کو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ملازمت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے خلاف اس نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا، خواجہ سرا پریتھکا کا کہنا ہے کہ یہ ان کی پوری کمیونٹی کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔
– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/307323#sthash.hxkuKuUs.dpuf