کراچی کے ایک اوربینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے ایک اوربینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فراربلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن کے نجی بینک میں ڈاکو ڈکیتی کے بعد لاکھوں روپے لوٹ کرفرار ہوگئے اور جاتے ہوئے بینک میں موجود عملے اورکھاتے داروں کے موبائل فون سمیت سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے۔
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن کے نجی بینک میں 6 ڈاکوؤں نے بینک میں گھس کر عملے اور کھاتے داروں کو یرغمال بنایا اور 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے جب کہ ملزمان نے جاتے ہوئے بینک صارفین اور عملے کے قیمتی موبائل فونز بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
ایس پی بلدیہ اعجاز ہاشمی کا کہنا ہے کہ ڈاکو بینک میں موجود عملے اورکھاتے داروں کے موبائل فون سمیت سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے جب کہ ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ واردات کی ایک بڑی وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایات پرعمل نہ کرنا ہے جہاں بینک کا گارڈ چائے بنانے میں مصروف تھا کہ ملزمان با آسانی بینک میں داخل ہو کر واردات کرگئے۔
واضح رہے کہ یہ واردات اس سال کی 11 ویں واردات ہے جبکہ 8 وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s