مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید؛ شہادتوں کی تعداد 43 ہوگئی

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید؛ شہادتوں کی تعداد 43 ہوگئیمقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد 8 جولائی سے اب تک جام شہادت نوش کرنے والے کشمیریوں کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا کے علاقے لولاب میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مشتاق احمد گنائی نامی نوجوان شہید ہوگیا جب کہ کلگام کے علاقے یاری پورہ میں بھارتی فوج نے ایک پرامن مظاہرے پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ، شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت سیار احمد کمار کے نام سے ہوئی ہے۔
وادی میں گزشتہ 9 روزسے انٹرنیٹ اورموبائل فون کی سہولت مکمل طورپربند ہے جب کہ کرفیوکی وجہ سے کئی علاقوں میں اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت درجنوں حریت رہنما گھروں میں نظر بند ہیں۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو بھارتی فوج نے معروف حریت پسند نوجوان برہان وانی کو شہید کردیا تھا جس کے بعد وادی میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ پرامن مظاہرین پرفائرنگ کے نتیجے میں اب تک 43 افراد شہید جب کہ 2 ہزار سے زخمی ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s