قندیل بلوچ تھیں کون؟

قندیل بلوچ تھیں کون؟سوشل میڈیا پر تنازعات کا شکار رہنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے ملتان میں واقع ان کے آبائی گھر میں گلا دبا کر قتل کیا۔

لیکن آخر قندیل بلوچ تھیں کون؟

قندیل بلوچ اُس وقت سب سے پہلے میڈیا کی نظروں میں آئیں، جب انھوں نے نجی چینل پر گلوکاری کے ایک مقابلے میں آڈیشن دیا، تاہم اس پروگرام کی جج بشریٰ انصاری نے انہیں مقابلے سے ہاتھ پکڑ کر باہر نکال دیا تھا۔

قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا جنہیں پاکستان میں 2014 میں اُس وقت شہرت ملی جب ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، جس میں وہ سوال کرتی ہوئی نظر آئیں،’میں کیسی لگ رہی ہوں؟’

اس کے بعد انھوں نے ’قندیل بلوچ آفیشل‘ کے نام سے اپنے فیس بک پیج پر کئی متنازع ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن پر تنقید بھی کی گئی جبکہ ان کے مداح ان تصاویر اور ویڈیوز کو ماڈل کی آزادی قرار دیتے تھے۔

قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کئی طریقے آزمائے، جن کا وہ برملا اظہار بھی کرتی تھیں۔

وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی خواہش مند تھیں اور ریحام خان سے طلاق کے بعد انہوں نے عمران خان کے لیے کئی ویڈیوز بھی بنائیں۔

ماڈل نے رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کی فتح کے حوالے سے بھی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

انہوں نے پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی کے لیے بھی ویڈیو پیغام دیا تھا کہ اگر وہ ہندوستان سے میچ جیت کر آئیں گے تو وہ اپنے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی۔

اس قسم کی اطلاعات بھی گردش کر رہی تھیں کہ قندیل بلوچ ہندوستان کے مشہور رئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے نئے سیزن کا حصہ ہوں گی اور ماڈل نے اپنے فیس بک پیج پر بھی اس کا ایک اشارہ دیا تھا۔

حال ہی میں مفتی عبدالقوی کے ساتھ قندیل بلوچ کی سیلفیز اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مفتی صاحب کو رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

کچھ روز قبل قندیل بلوچ کی دو شادیوں کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

سب سے پہلے پشاور کے رہائشی شاہد بلوچ نے دعویٰ کیا تھا کہ جولائی 2003 میں انھوں نے قندیل بلوچ سے کورٹ میرج کی تھی، لیکن ان کے خاندان والوں نے انھیں قبول نہیں کیا تھا، بعدازاں انھوں نے قندیل بلوچ کو طلاق دی تھی۔

دوسری بار کوٹ ادو کے علاقے شیخ عمر کے رہائشی عاشق حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی 22 فروری 2008 کو فوزیہ عظیم (قندیل بلوچ) سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس پر قندیل نے اس کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔

قندیل کا کہنا تھا کہ ان کی کوٹ ادو کے رہائشی عاشق حسین سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قندیل بلوچ کا ایک متنازع ویڈیو گانا بھی سامنے آیا تھا جس میں وہ ایک نوجوان گلوکار آریان خان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

قندیل بلوچ کو اس ویڈیو میں اپنے نازیبا ملبوسات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s