بھارت نے چین کی سرحد کے قریب 100 سے زائد ٹینک کھڑے کردیئے

بھارت نے چین کی سرحد کے قریب 100 سے زائد ٹینک کھڑے کردیئےھارت نے چین سے ملحق سرحد پر 100 سے زائد جنگی ٹینک کھڑے کردیئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بھارت نے مشرقی لداخ میں چین سے جڑی سرحد پرروسی ساختہ 100 ٹینک کھڑے کردیے ہیں جو چین کے لیے ایک اشارہ ہے کہ بھارت چین کے بعض علاقوں کو اپنا حصہ مانتا ہے جو اصل میں چین کا ہی حصہ ہے جب کہ چین میں خبروں کی سرکاری ویب سائٹ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بھارت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر پڑسکتا ہے جب کہ سرحد پر ٹینکوں کی تعیناتی سے چینی کمپنیاں اور وہ سرمایہ کار بھی آگاہ ہیں جو بھارت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاہم یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھارت اس عمل پر چینی سرمایہ کاری کی توقع کیسے کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر 1962 میں جنگ لڑی جاچکی ہے جس میں بھارت کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s