ہندوستان میں اسرائیلی خاتون سیاح کا مبینہ گینگ ریپ

ہندوستان میں اسرائیلی خاتون سیاح کا مبینہ گینگ ریپہندوستان کی ریاست ہماچل پردیش میں اسرائیلی خاتون سیاح کو مبیبنہ گینگ ریپ کا نشانہ بنادیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس آفیسر پدم چند نے خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ 25 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اتوار کی صبح ہمالیہ میں منالی کے ایک ہوٹل سے قریبی قصبے کیلونگ کی طرف جارہی تھی کہ ایک گاڑی کو ٹیکسی سمجھ کر سوار ہوئی جہاں انھیں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

پدم چند کا کہنا تھا کہ ‘کار میں 6 افراد سوار تھے اور ان میں سے دو نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کیا۔‘

پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ ‘خاتون کو طبی معائنے کے لیے منڈی ٹاؤن کے بڑے ہسپتال منتقل کیا گیا۔‘

بعد ازاں ہماچل پردیش کے ریاستی پولیس چیف سنجے کمار کا کہنا تھا کہ ‘اسرائیلی خاتون سیاح کو نشانہ بنانے والے 6 افراد میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: ہندوستان: ضمانت پر رہا ملزمان کا متاثرہ لڑکی کا دوبارہ ریپ
واضح رہے ہندوستان میں ریپ کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر خبروں کی زینت بنتی ہیں۔

منالی میں ہی 2013 میں ایک امریکی خاتون کو تین افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ 2012 میں ایک اور امریکی خاتون کا ہماچل پردیش کے اسی مقام پر ریپ کیا گیا تھا۔

ہندوستان کی ریاست ہریانہ کے ضلع روکھٹ میں گزشتہ ہفتے ضمانت پر رہا ملزمان نے 21 سالہ ‘دلت’ لڑکی کو دوبارہ گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعے کے ذمہ دار دونوں ملزمان نے مذکورہ لڑکی کو 3 سال قبل بھی ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s