کشمیر کے حوالے سے فیس بک پوسٹ ہٹانے پر پاکستان کا انتظامیہ سے رابطے کا فیصلہکشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی تصاویر اور پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی سازش میں فیس بک کے بھارتی ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف
فیس بک سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے جانے پر پاکستان نے فیس بک انتظامیہ سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔

کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی تصاویر اور پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی سازش میں فیس بک کے بھارتی ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ کشمیری حزب المجاہدین رہنما برہان مظفر وانی کی تصویر کے ساتھ حمزہ علی عباسی نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اظہار خیال کیا تھا۔ جس کے بعد فیس بک نے حمزہ علی عباسی کی پوسٹ کو ڈیلیٹ اور اداکار کے بقول ان کے اکاﺅنٹ کو کچھ وقت کے لیے معطل کردیا تھا ۔

کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد مظاہروں میں کئی کشمیری شہید ہو چکے ہیں ۔