برطانیہ میں دوران پرواز صرف کتاب پڑھنے پر مسلم خاتون کو تفتیش کا سامنا

برطانیہ میں دوران پرواز صرف کتاب پڑھنے پر مسلم خاتون کو تفتیش کا سامنا برطانیہ کی رہائشی مسلمان خاتون کو دوران پرواز کتاب پڑھنے پر ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور طویل تفتیش کی گئی۔
27 سالہ فائزہ شاہین برطانیہ میں اسلام فوبیا کی ایک اور شکار ہوئی ہیں، وہ نیشنل ہیلتھ سروسز ( این ایچ ایس) میں ملازمت کرتی ہیں اور انہیں برطانیہ میں اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔
25 جولائی کو ترکی سے واپسی پر فائزہ کو جنوبی یارکشائر کے ڈونکاسٹر ایئرپورٹ پر پولیس نے روک لیا۔ فائزہ کے مطابق ان سے ان کے کام کے بارے میں پوچھا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ این ایچ ایس میں دماغی صحت کی سروسز سے وابستہ ہیں جہاں نوعمر بچوں کی نفسیاتی صحت اور انہیں شدت پسندی کے شکار ہونے کے عمل سے بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ شدت پسندی کے خلاف بھی کام کرتی ہیں۔
فائزہ کے مطابق 2 پولیس اہلکار ان کے پاس آئے اور انہیں ایک جانب لے جا کر ان کو پاسپورٹ دکھانے کو کہا، پولیس اہلکار سے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ آپ کے پاس ایک کتاب تھی اور اسی لیے آپ سے دہشتگردی ایکٹ کے تحت پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
فائزہ کے مطابق پولیس نے ان سے 15 منٹ تک مختلف سوالات کیے جو ان کے لیے ایک تکلیف دہ تجربہ تھا۔ فائزہ نے بتایا کہ وہ دوران سفر جس کتاب کا مطالعہ کررہی تھیں اس کا نام ’’سیرا اسپیکس‘‘ ہے جو آرٹ اور کلچر کے حوالے سے ہے جب کہ کتاب میں شام سے متعلق مختصر کہانیاں، نظمیں اور تصاویر شامل ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s