چودھری نثار کی دبنگ تقریر پر راج ناتھ سنگھ واپس چلے گئے

چودھری نثار کی دبنگ تقریر پر راج ناتھ سنگھ واپس چلے گئے آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کا مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کرارا جواب بھارتی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کوہضم نہ ہوا۔ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑی اور گھر کو چلتے بنے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری نثار کے بھی کیا کہنے۔ جب بھی کسی کےخلاف بولتے ہیں توبلاجھجک اور کھل کر بولتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ملکی سیاستدان اکثر چودھری صاحب سے ناراض رہتے ہیں لیکن آج تو ایسا بولے کہ کمال ہی کر دیا۔ باہر والوں کے بھی چودہ طبق روشن ہو گئے۔ جی ہاں بات ہو رہی ہے سارک وزراءداخلہ کانفرنس کی۔ جہاں خطاب کے دوران چودھری نثار نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر ڈٹ کرجواب دیا تو بھارتی وزیرداخلہ برا مان گئے۔

کہتے ہیں سچی بات ہمیشہ کڑوی لگتی ہے۔ تبھی تو راجناتھ سنگھ نے کانفرنس ادھوری چھوڑی اور منہ پھلائے واپس نئی دہلی چلے گئے۔ ایسی چوٹ پڑی کہ مشترکہ اعلامیہ کا انتظار تو دور آخری سیشن میں شرکت تک گوارا نہ کی۔ راجناتھ سنگھ نے چودھری نثار کے ڈنر کو بھی رد کردیا۔

ماضی میں دیکھا جائے توایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے جب کوئی بھارتی وزیر یوں کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چل دیا ہو۔ جون 2010ءمیں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کےلئے آئے اس وقت کے بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم پورے 2 روز تک اسلام آباد میں ٹھہرے۔ چدمبرم نے رحمن ملک سے خوشگوار ماحول میں ون آن ون ملاقات بھی کی تھی۔

گوکہ ملاقات میں ممبئی حملوں کا معاملہ اٹھایا لیکن ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے مسائل پر بھی کھل کر تبادلہ خیال کیا لیکن ایساکچھ بھی اس بار نہیں ہوا۔ چودھری نثار سے ایسی بھی کیا خطا ہوئی صرف اصلیت ہی توبتائی۔

ملاقات تو دور راجناتھ سنگھ نے میڈیا سے بات تک نہ کی۔ اپنے دیش پہنچ کر بھی جہاز سے اترے اورمیڈیا سے نظریں چرا کر بھاگھم بھاگ گھر کو نکل گئے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s