پیرس میں مسلم جوڑے کو جہاز میں ’’اللہ‘‘ کہنے پر طیارے سے اتار دیا گیا

پیرس میں مسلم جوڑے کو جہاز میں ’’اللہ‘‘ کہنے پر طیارے سے اتار دیا گیاپاکستانی نژاد امریکی جوڑے کو غیرملکی ایئرلائن سے اس وقت اتار دیا گیا جب انہوں نے پسینہ آنے پر’’اللہ‘‘ کہہ دیا۔
فیصل علی اور نازیہ علی ڈیلٹا ایئرلائن کے ذریعے پیرس سے امریکی ریاست اوہائیو جانے کے لئے جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ اس دوران پسینہ آنے کی صورت میں فیصل علی نے جیسے ہی اللہ کہا تو جہاز کا عملہ مسلم جوڑے کو مشکوک نظروں سے دیکھنے لگا جس کے بعد کریو نے پائلٹ کو سارا ماجرا بتایا جس پر پائلٹ نے جوڑے کو جہاز سے اتارنے کی ہدایت کی اور جوڑے کو جہاز سے اتار دیا گیا۔
دوسری جانب پیرس میں تفتیش کے دوران مسلمان جوڑے کو کلئیر قرار دے دیا گیا تاہم تفتیشی ٹیم نے معذرت کرتے ہوئے جوڑے کو اگلی فلائٹ سے اوہائیو کے لئے روانہ کردیا جب کہ مسلم جوڑے کے ساتھ نازیبا رویہ کے خلاف کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن نے ایئرلائن کے خلاف درخواست جمع کرادی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم جوڑے کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کرنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s