ذوالفقار علی اور بے نظیر کے مزار کی بجلی کا بل ایک کروڑ سے تجاوز کرگیا

سیپکو نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار کی بجلی کا ایک کروڑ پینتیس لاکھ کا بل بھیج دیا۔

بل کی کاپی کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار کی بجلی کی مد میں ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کا بل بھیجادیا۔ سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کی بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی کاٹ دی جائے گی۔