%da%af%d9%88%d8%ac%d8%b1%d8%a7%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%84%db%81-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b7%d8%a7%d9%84%d8%a8-%d8%b9%d9%84%d9%85-%d9%86%db%92-%d9%b9%db%8c%d8%b3%d9%b9-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d9%85-%d9%86سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی اسکو ل کے طالب علم نے کم نمبرز آنے پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مارلی۔
گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی اسکول کے طالب علم نے ٹیسٹ میں کم نمبرز آنے پر اسکول میں خود کو گولی مارلی، پولیس کے مطابق طالب علم اسامہ ماجد کو والدین نے کم نمبرز آنے پر ڈانٹا تھا جس پر طالب علم گھر سے پستول لے کر آیا اور دوران ٹیسٹ خود کو سینے میں گولی مارلی۔
واقعہ کے فوراً بعد طالب علم کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم بچے کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔