پاکستان کی کامیاب اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 32ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ماہرہ خان 21 دسمبر 1984 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کے والد حفیظ خان دہلی میں پیدا ہوئے جو بھارت کی تقسیم کے وقت پاکستان منتقل ہوگئے تھے۔

2006 میں بطور وی جے کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہرہ خان نے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ماہرہ خان نے ایم ٹی وی اور آگ ٹی وی پر کئی پروگرامز کی میزبانی بھی کی۔

جس کے بعد ماہرہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: ‘رئیس’ کا کردار ماہرہ کو کیسے ملا؟

انہوں نے 2011 میں پاکستانی فلم ‘بول’ میں ایک معاون کردار ادا کیا تھا، تاہم ماہرہ خان کو مقبولیت ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ‘ہمسفر’ سے ملی، اس ڈرامے میں ماہرہ کے ہمراہ فواد خان نے مرکزی کردار ادا کیا، ان دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔

ماہرہ خان نے اس کے بعد ب اور ‘صدقے تمہارے’ نامی ڈراموں میں کام کیا، جنہے بے حد پزیرائی ملی۔

ماہرہ کے ڈرامے ‘ہمسفر’ کو ہندوستانی چینل ‘ذی زندگی’ پر بھی نشر کیا گیا جہاں سے ان کے بولی وڈ کیریئر کا آغاز ہوا۔

ماہرہ خان نے بولی وڈ کی آنے والی فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اہم کردار ادا کیا ہے، اس فلم کا انتظار مداح طویل عرصے سے کررہے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی فلموں ‘منٹو’، ‘ہو من جہاں’ اور ‘بن روئے’ میں بھی اہم کردار ادا کیے۔

وہ اس وقت شعیب منصور کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘ورنہ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

ماہرہ خان کو ٹوئٹر پر ان کے مداحوں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی: