مہندرسنگھ! پاکستانی کرکٹ میں پہلاسکھ کھلاڑی

مہندرپال سنگھ پاکستان کرکٹ اکیڈمی میں تربیت کرنے والے پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر ہیں جو ملتان میں منعقدہ کیمپ میں ہیڈ کوچ علی جج کی زیر سرپرستی اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں مصروف ہیں۔

 مہندر پال نے کہا کہ ‘ان کی پیدائش پشاور میں ہوئی اور ان کے والدین کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے مردان سے ہے تاہم قریب 15 برس قبل حالات کے باعث اپنے آبائی علاقے سے ننکانہ صاحب منتقل ہوئے جہاں انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی’۔

کرکٹ سے اپنی وابستگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘میں بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوقین تھا، پہلے میں گورنمنٹ کالج لاہور کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلتا تھا۔ اس دوران کلب بھی کھیلتا رہا اور اوپن ٹرائل میں مردان کی جانب سے ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوا۔

مہندرپال سنگھ اب پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور یونیورسٹی کی کرکٹ کا حصہ بھی ہیں۔

مہندرپال سنگھ دائیں ہاتھ سے گیند کراتے ہیں اور بلے بازی میں بھی ماہر ہیں اور خود کو باؤلنگ آل راؤنڈر کہلوانا پسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وقاریونس میرے آئیڈیل ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے مجھے فاسٹ باؤلنگ کا شوق ہوا اور وہ آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

مہندرپال پاکستان کرکٹ میں دستک دینے والے سکھ برادری کے پہلے کھلاڑی ہیں جس پر ان کے گھر والے بہت خوش ہیں اور انہیں پاکستان سمیت کینیڈا، آسٹریلیا اور ہندوستان سے سکھ برادری کی مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

انہوں نے مکمل سپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا۔

‘پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے مجھے بہت سراہا اور ہمارے ہیڈ کوچ اور آل پاکستان کرکٹ اکیڈمیز کے منیجرعلی جج نے بھی بہت ہمت بڑھائی’۔

اپنے مستقبل کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ‘یہ میراخواب ہے اور دنیا کو بھی دکھانا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں آزاد ہیں اور ہمیں اپنے حقوق برابر مل رہے ہیں جبکہ کرکٹ میں میرا انتخاب کسی رنگ و مذہب کے تعصب سے بالاتر ہوکر خالص میرٹ کی بنیاد پر ہوا ہے’۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s