عمران فاروق قتل کیس؛ایک اہم نام کی انٹری

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ملزم معظم علی نے ایم کیو ایم سینیٹر بیرسٹر محمد سیف کی خدمات حاصل کرلیں ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ ملزم معظم کی طرف سے بیرسٹر محمد سیف نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم معظم کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے پمز اسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے ملزم کی  آنکھوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ کیس میں نامزد ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

عدالتی دائرہ کارسے متعلق درخواستوں پر بحث آئندہ سماعت پرہو گی۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں پانچ جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرمحمد سیف کا کہنا تھا کہ کیس میں متحدہ کا کوئی تعلق نہیں،وہ بطوروکیل کیس لڑیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s