پسرور میں ہار کے خوف سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کے امیدوار نے تین ووٹ چبا ڈالے، انتخابی عملے نے بڑی مشکل سے ووٹ منہ سے نکالے، رانا شبیر جیت تو نہ سکا لیکن سلاخوں کے پیچھے ضرور پہنچ گیا ہے۔

 مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں، میں کس کو کھاؤں کے اصول پر گامزن ہار کو جیت میں بدلنے کے خواہشمند امیدوار نے منفرد انداز اختیار کیا۔

پسرور میونسپل کمیٹی کے امیدوار برائے چیئرمین نے انتخابی عملے سے تین ووٹ چھین کر چبا لئے۔ چوکس عملے نے فوری کارروائی کر کے امیدوار کی ووٹ نگلنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

وزیر قانون زاہد حامد کے حمایت یافتہ رانا شبیر کو یہ حرکت مہنگی پڑ گئی اور وہ جیت کی کوشش میں حوالات پہنچ گیا۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ گنتی میں آزاد امیدوار الطاف شفیع 17 ووٹ لے کر چیئرمین میونسپل کمیٹی منتخب ہو گئے۔