2016 رشتے ٹوٹنے کا سال

2016-%d8%b1%d8%b4%d8%aa%db%92-%d9%b9%d9%88%d9%b9%d9%86%db%92-%da%a9%d8%a7-%d8%b3%d8%a7%d9%84ویسے تو ہر سال ہی اپنے ساتھ کچھ اچھے اور بُرے واقعات کی یادیں چھوڑ جاتا ہے، اس دوران کسی کی قسمت چمکتی ہے تو کسی کو بُرے حالات کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے، لیکن اگر ایک نظر دنیا بھر کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی جانب ڈالیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سال رشتوں کے لیے کچھ خاص اچھا نہیں رہا۔

2016 کے آغاز سے ہی کئی مقبول شخصیات کی ایک دوسرے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئیں، جس سے ان کے مداحوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔

کسی کا سالوں پرانا رشتہ ٹوٹا، تو کسی کی شادی شدہ زندگی میں مسائل بڑھتے چلے گئے۔

اور ان ٹوٹتے جوڑوں کو دیکھ کر لوگوں نے ایسا ہی سوچا کہ یہ سال کامیاب شخصیات کے رشتوں کے لیے ٹھیک نہیں۔

پاکستانی انڈسٹری
نعمان جاوید اور فریحہ پرویز

یہ دونوں ہی پاکستانی انڈسٹری کے کامیاب گلوکار مانے جاتے ہیں، ان دونوں نے ایک ساتھ کئی گانے گانے کے بعد 2016 کے آغاز میں پسند کی شادی کی، تاہم چند ماہ بعد ہی ان کے رشتے میں دراڑ پڑ گئی، اور یہ ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔

اس رشتے کے ٹوٹنے کے بعد ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ نعمان جاوید نے خودکشی کی کوشش کی، تاہم انہوں نے رواں سال اگست میں اداکارہ جاناں ملک سے شادی کرلی۔

بولی وڈ
رنبیر کپور اور کترینہ کیف

رواں سال کے آغاز میں جس رشتے کے ٹوٹنے کی خبر سب سے پہلے آئی وہ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا تھا، یہ دونوں اداکار 2009 سے ایک ساتھ تھے، تاہم رواں سال کے آغاز میں ان کا بریک اپ ہوگیا۔

اس بریک کپ کی کوئی صحیح وجہ تو سامنے نہیں آئی، البتہ کئی افراد نے رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو اس کی وجہ قرار دیا۔

فرحان اختر اور ادھونا بھابانی

بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار، پروڈیوسر، گلوکار اور اداکار فرحان اختر نے بھی ادھونا کے ساتھ اپنی 16 سالہ شادی ختم کرنے کا اعلان اس ہی سال کیا۔

ان کی طلاق کی کوئی وجہ تو سامنے نہیں آئی، البتہ کئی رپورٹس میں ایسا بتایا گیا کہ فرحان اختر کے کسی اور اداکار کے ساتھ افیئر کے باعث یہ شادی ختم ہوئی۔

ارباز خان اور ملائیکااڑورا

ایک اور دھچکا مداحوں کو اس وقت لگا جب سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ اداکارہ ملائیکا اڑورا نے اپنی 18 سالہ پرانی شادی توڑنے کا اعلان کیا۔

اس علیحدگی کی صحیح وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، البتہ کئی رپورٹس کے مطابق ملائیکا ارباز کے ناکام کیریئر سے خوش نہیں، یا ان کا کسی اور کے ساتھ افیئر ہے۔

وجہ جو بھی ہو ان دونوں مشہور شخصیات نے بھی اس سال علیحدگی اختیار کرلی اور جلد ان کی طلاق ہوجائے گی۔

ہولی وڈ
بریڈ پٹ اور انجیلینا جولی

ہولی وڈ میں برینجیلینا کے نام سے مشہور اس جوڑے نے اس وقت اپنے مداحوں کو حیران کردیا جب ان کے علیحدہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

یہ دونوں اداکار طویل عرصے سے ایک ساتھ تھے، جبکہ انہوں نے 2014 نے شادی کی۔

اینجیلینا جولی کے مطابق ان کی علیحدگی کے پیچھے بریڈ پٹ کا بچوں کے ساتھ بُرا رویہ اور منشیات کا زیادہ استعمال ہے۔

جوہنی ڈیپ اور انبر ہرڈ

ہولی وڈ کے کامیاب اداکار جوہنی ڈیپ اور انبر ہرڈ نے بھی اس سال اپنے رشتے کو ختم کردیا، یہ دونوں 2011 سے ایک ساتھ ہیں جبکہ انہوں نے 2015 میں شادی کی۔

انبر ہرڈ نے طلاق کی وجہ بتاتے ہوئے جوہنی ڈیپ پر ان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

امید ہے کہ سال 2017 مشہور شخصیات کے رشتوں کے لیے 2016 جیسا ثابت نہ ہو۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s