غیرمسلم شراب خانےبند کرناچاہتےہیں تومسلمانوں کو کیا مسئلہ ہے

غیرمسلم شراب خانےبند کرناچاہتےہیں تومسلمانوں کو کیا مسئلہ ہے؟ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے شراب خانوں پر پابندی سے متعلق نئی درخواستوں پر فریقین کو گیارہ جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے

سندھ ہائی کورٹ میں شراب خانوں پر پابندی سے متعلق عائد نئی درخواستوں پر سماعت ہوئی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ دوران سماعت محکمہ ایکسائز کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار رمیش کمار ایک سیاست دان ہیں وہ ہندووں کی نمائندگی نہیں کرسکتے، رمیش کمار قومی اسمبلی میں شراب خانوں پر پابندی کے لیے قانون سازی کراسکتے ہیں

دوسری جانب درخواست گزار رمیش کمار نے عدالت میں کہا کہ ہندومذہب کی مقدس کتاب گیتا سختی سے شراب پر پابندی عائد کرتی ہے آج جو شراب خانوں کے مالکان دفاع کیلئے کھڑے ہیں گیتا پڑھ لیتے تو کبھی یہاں نہ آتے، آئین بھی صرف مذہبی تہواروں پرشراب نوشی کی اجازت دیتا ہے بتایا جائے کہ ڈیفنس میں پابندی کے باوجود گیارہ شراب خانے کیوں کھولے گئے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے دوہزار چودہ میں قومی اسمبلی میں شراب پر پابندی سے متعلق بل پیش کیا اور اب دوبارہ جمع کرادیا ہے ہندوؤں کے نام پر کیسے قانون بنایا جاسکتا ہے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے ہم بھی دیکھیں گے کہ ڈیفنس میں کتنی اقلیتی آبادی ہے اور گیارہ شراب خانے کیسے کھولے گئےبعدازاں عدالت نے تمام فریقین کی رضا مندی سے سماعت 11 جنوری تک ملتوی کردی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s