وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی رخصتی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہیں، جنھیں بہت پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

 وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی شادی کی چوبیسویں سالگرہ پر اپنی رخصتی کی تصاویر شیئر کی ہیں جنھیں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ان تصاویر کے ساتھ ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ شادی ایک مقدس وعدہ ہے۔ 25 دسمبر ہماری شادی کی سالگرہ کا دن ہے، اس بندھن کو 24 سال بیت چکے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ دونوں کے پیچھے کیا حسین نواز موجود ہیں، جس کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ان کے چھوٹے بھائی حسن نواز ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے نیک خواہشات اور دعاؤں پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔

maryam-nawaz