سازش کے تحت ماہرہ خان کو پروموٹ کیاجارہا ہے، میرا

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداکارہ ماہرہ خان کوپروموٹ کیا جا رہا ہے۔ فلم، ٹی وی اورکمرشلز میں ایک ہی اداکارہ کوبطورایکٹرس اورماڈل سائن کرنا ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار میرا نے ’’ایکسپریس‘‘ سے کیا۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے اس پروفیشن کواپنی زندگی کے 20برس دیے ہیں اوراس دوران بہت سے یادگار کردار نبھائے لیکن اب ایک خاص لابی مجھے ملنے والے پراجیکٹس میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان ان سازشوں کے پیچھے ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہیں۔ میں متعدد بار انہیں ایکٹنگ کا چیلنج بھی کرچکی ہوں۔ کیونکہ میں جانتی ہوں کہ سفارش سے کام پانے والے لوگ کبھی پیدائشی فنکاروں کا سامنا نہیں کرسکتے۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو ہی صرف کام دینا میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان تمام اداکاراؤں اورماڈلز کے ساتھ زیادتی ہے، جوبے پناہ ٹیلنٹ رکھتی ہیں۔ وہ اس سے زیادہ خوبصورت باصلاحیت اداکارائیں ہیں، مگرایک لابی جان بوجھ کرایسا کررہی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s