پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایازسومرواورعذراپیچوہو نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے۔

دونوں ارکان نےاستعفےپیپلزپارٹی قیادت کوپیش کردیے ہیں۔ ایاز سومرو کاکہناتھاکہ قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت تھی۔ پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ دونوں اراکین کے استعفےمنظورکرےگی۔ پیپلزپارٹی کی کمیٹی بلاول بھٹو اورآصف زرداری کےالیکشن میں حصہ لینےکی منظوری دےگی۔

واضح رہے کہ ایازسومرواین اے204اولڈلاڑکانہ سےمنتخب ہوئےتھے جبکہ آصف علی زرداری کی بہن عذراپیچوہواین اے213نوابشاہ سےمنتخب ہوئی تھیں۔

window

اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گڑھی خدابخش میں بےنظیر بھٹو کی برسی کے جلسے سے خطاب میں اعلان کیاتھاکہ وہ اور بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اس سلسلے میں انھوں نے مذکورہ دونوں نشستوں پرانتخابات لڑنے کا عندیہ دیاتھا۔