شوہر کے ساڑھی پہننے پر بیوی نے علیحدگی کی درخواست دیدی

بھارت میں خاتون نے شوہر کی خواتین جیسی عادتوں سے تنگ آکر علیحدگی کی درخواست دے دی جس کے مطابق اس کا شوہر نہ صرف اس کے میک اپ کا سامان استعمال کرتا ہے بلکہ ساڑھی بھی زیب تن کرلیتا ہے۔

بھارتی شہر بنگلورو کی رہائشی 29 سالہ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شوہر سے علیحدگی کے لیے درخواست دی ہے جس میں خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے ساڑھی پہننے اورخواتین جیسی حرکتوں سے تنگ آچکی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو ساڑھی پہننا بہت پسند ہے اور وہ گھر میں کبھی پتلون نہیں پہنتا بلکہ رات میں میک اپ کرکے لڑکی بنا پھرتا ہے۔

درخواست میں خاتون کا کہنا تھا کہ ہم دونوں آئی ٹی کی ایک ہی کمپنی میں کام کرتے ہیں اور ایک سال قبل دونوں کے گھر والوں کی مرضی سے  شادی ہوئی تھی، میرے شوہر کو عورت بننے کا شوق ہے اس لیے وہ عورتوں جیسی حرکتیں کرتا ہے اور شادی کی رات کو ہی ساڑھی پہن کر میرے سامنے آیا تھا جب کہ ہر روز کام سے واپس آنے کے بعد گھر میں ساڑھی ہی پہنے رکھتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s