لشکر طیبہ کے دو رہنما اورطلبہ تنظیم دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

امریکہ نے کالعدم لشکر طیبہ کے دو سینئر رہنماؤں کے نام اور اس کی ذیلی تنظیم المحمدیہ اسٹوڈنٹس کا نام خصوصی طور پر عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ نے لشکر طیبہ کے دو مزید سینیئر رہنماؤں کے نام اور اس کی ذیلی تنظیم المحمدیہ اسٹوڈنٹس کا نام خصوصی طور پرعالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے لشکر طیبہ کا نام غیرملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں دسمبر 2001 میں شامل کیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ المحمدیہ اسٹوڈنٹس لشکر طیبہ کا طلبہ ونگ ہے۔ ان کے مطابق المحمدیہ اسٹوڈنٹس 2009 میں قائم کی گئی تھی اور یہ لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ہے اور لشکر طیبہ کے سینیئر رہنماؤں کے ساتھ کام کرتی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق المحمدیہ اسٹوڈنٹس کی امریکہ میں تمام جائیداد کو ضبط کیا جائے گا۔امریکہ نے لشکر طیبہ کے جن دو سینیئر رہنماؤں کا نام غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ان میں محمد سرور اور شاہد محمود شامل ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s