کراچی میں حساس اداروں نے لانڈھی اور کورنگی سے بیک وقت ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کے لئے کام کرنے والے تین افراد کو حراست میں لے لیا، تینوں سے تفتیش جاری ہے۔

ایم کیو ایم دو ہیں یا ایک؟ ایک دوسرے پر لگائے جانے والے الزامات اصلی ہیں یا فیک؟ الزامات کا ڈھنڈورا بھی پیٹا جا رہا ہے اور روز نیا پنڈورا باکس بھی کھل رہا ہے۔

پہلے ایم کیو ایم لندن کی وال چاکنگ کرنیوالوں کی متحدہ پاکستان کے اجلاس میں شرکت کا انکشاف ہوا اور اب بیک وقت لندن اور پاکستان والوں کیلئے کام کرنے والے پکڑے گئے۔ متحدہ کے جوائنٹ انچارج سہیل کو لانڈھی سے حراست میں لیا گیا۔ کورنگی سے بھی ایسے ہی دو عہدیدار پکڑے گئے۔ حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لئے گئے تینوں افراد سے تفتیش جاری ہے۔