شردھا کپور کو فرحان اختر کے ساتھ رہنا مہنگا پڑ گیا

%d8%b4%d8%b1%d8%af%da%be%d8%a7-%da%a9%d9%be%d9%88%d8%b1-%da%a9%d9%88-%d9%81%d8%b1%d8%ad%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%ae%d8%aa%d8%b1-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be-%d8%b1%db%81%d9%86%d8%a7-%d9%85%db%81بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ’’ولن ‘‘ کا کردار کرنے والے اداکار شکتی کپورحقیقی زندگی میں اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کے لیے ہی ’’ولن‘‘بن گئے۔
بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد فلم نگری کی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے زبان زدعام ہیں جس میں آدتیا راؤ حیدری اور شردھا کپور شامل ہیں جب کہ اداکار کی فلم ’’راک آن 2‘‘ کے بعد سے ہی اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ معاشقے کی خبریں سامنے آرہی ہیں لیکن اب بھارتی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کئی روز سے اداکار فرحان اختر کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں لیکن گزشتہ دنوں متعدد فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شکتی کپور غصے کی حالت میں فرحان کےاپارٹمنٹ پہنچے اور بیٹی کو گھر واپسی کا کہا جس پر اداکارہ نے انکار کردیا تاہم شکتی کپور شردھا کو زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کرلے گئے۔ دوسری جانب اداکار شکتی کپور نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے خبر کو سازش قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا کے درمیان طلاق کے لیے قانونی جنگ جاری ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s