غیرقانونی آبادکاری پر احتجاج، یاسین ملک زخمی حالت میں گرفتار

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادکاری پر کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا، نماز جمعہ کے بعد حریت رہنماء یاسین ملک کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، قابض بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا، جے کے ایل ایف سربراہ سمیت متعدد افراد زخمی اور درجنوں گرفتار کرلئے گئے۔

مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتیوں کو ڈومیسائل دینے پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، بھارتی اقدامات کیخلاف پلوامہ میں کشمیریوں نے یاسین ملک کی قیادت میں شدید احتجاج کیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس میں حریت رہنماء یاسین ملک کئی افراد سمیت زخمی ہوگئے، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء کو چہرے اور کندھے پر شدید چوٹیں آئیں۔

قابض انتظامیہ نے کارروائی کے دوران زخمی یاسین ملک سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا، فورسز بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری رہنماء کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے گئے، جنہیں جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s