%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%b3%d8%a7%d8%aa%da%be-%d8%a7%d8%ac%d8%aa%d9%85%d8%a7%d8%b9%db%8c-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%d8%aa%db%8c سہالہ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرگیا۔واقعے میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ تھانہ سہالہ میں چار افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
سماء کےمطابق پولیس نے بتایا کہ چوہدری توصیف نے خودکو ن لیگی ایم این اے ظاہرکیا۔دوسرے ملزم اقبال نے خود کومظفرآباد کاجج ظاہرکیا۔پولیس ذرائع کا مزید کہناتھاکہ ایک ملزم کامران نےخودکوایس ایچ اوظاہرکیا۔
پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ کامران نامی شخص نےخاتون کوپہلے اپنے گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔،پولیس کو متاثرخاتون نے بتایاہےکہ نوکری کےلیے ملزمان نے بلوایاتھا۔ متاثرہ خاتون کاکہناتھاکہ ملزمان شراب پی کراسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔