دوسال قبل علیحدہ ہونے والی بالی ووڈ جوڑی پھرایک ساتھ

%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%a7%d9%84-%d9%82%d8%a8%d9%84-%d8%b9%d9%84%db%8c%d8%ad%d8%af%db%81-%db%81%d9%88%d9%86%db%92-%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c-%d8%a8%d8%a7%d9%84%db%8c-%d9%88%d9%88%da%88-%d8%ac%d9%88%da%91بالی ووڈ کی معروف جوڑی ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ پھر سے ساتھ دکھائی دینے لگے۔ دونوں نے دو سال قبل اپنی راہیں الگ کرلی تھیں۔
ہریتھک روشن اور ان کی اہلیہ سوزین خان نے بچوں کے ہمراہ حال ہی میں دبئی میں چھٹیاں گزاریں ۔ دبئی کے ساحل پر لی گئی تصاویر سوزانے خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ علیحدگی کے باوجود ہریتھک اور سوزین کی دوستی برقرار ہے۔
دبئی میں لی گئی تصاویر میں ہریتھک، ان کی سابقہ اہلیہ، دو بچوں ہری ہان اور ہری دھان اور سوزین خان کے اداکار بھائی زید خان کی اہلیہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں 38 سالہ سوزین نے کیپشن دیا ہے کہ ’’ایک بہت خوبصورت دن‘‘۔
اس سے قبل ہریتھک نے دونوں بچوں کے ہمراء کرسمس منائی تھی، اب والدین اکٹھے ہو کر بچوں کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
سال دو ہزار میں فلم ’’کہو نا پیار ہے ‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے ہریتھک روشن نے اسی سال اپنی بچپن کی دوست سوزین سے شادی کی تھی جو 14سال بعد ٹوٹ گئی۔ 14 دسمبر 2013 کو علیحدہ علہحدہ جاری کیے گئے بیانات میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لینے سے متعلق بتایا تھا۔
ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ علیحدہ ہونے کا فیصلہ سوزین کا تھا جبکہ سوزین کا موقف ہے کہ یہ ہم دونوں کی مشترکہ خواہش تھی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s