سرکاری ٹی وی کی پانچ خواتین اینکرزکوہراساں کرنے کے کیس کا فیصلہ آگیا۔اطہر فاروق بٹرنوکری سےہاتھ دھوبیٹھے۔ انھیں ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ بھرناپڑےگا۔

ملک کی تاریخ کے اہم اسکینڈل میں پی ٹی وی کے ایم ڈی نوکری سے فارغ کردئیے گئے۔ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کی سفارشات منظورکرلیں۔

پی ٹی وی انتظامیہ کو پندرہ دن میں کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ایم ڈی کی برطرفی سرکاری ٹی وی کی خواتین اینکرز کو ہراساں کرنے کے حوالے سے کی گئی۔ ایم ڈی کو ملنے والی کم سزاکے خلاف متاثرہ خواتین کی اپیل منظور کی گئی تھی۔

صدرمملکت نے حکم دیاکہ اطہر فاروق بٹر کو پندرہ دن میں فارغ کیا جائے۔صدر مملکت کےحکم کے تحت اطہر فاروق بٹرکوڈھائی لاکھ جرمانہ بھی بھرنا ہوگیا۔

پی ٹی وی انتظامیہ کو پندرہ دن میں کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس فیصلے کی کاپی سماء کوموصول ہوگئی ہے۔